وفاقی وزیر مذہبی امور سے متحدہ عرب امارات کے سفیر کی ملاقات، امن وسلامتی کے فروغ کیلئے 9 مارچ سے ہونیوالی کانفرنس میں شرکت کی دعوت
جمعہ 28 فروری 2014 14:59
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28فروری 2014ء) وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں قیام امن کیلئے بھرپور کوششیں کررہے ہیں ،پاکستانی متحدہ عرب امارات کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں اور وہاں کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ انہوں نے یہ بات گزشتہ روز متحدہ عرب امارات کے سفیر عیسیٰ عبداللہ الباشاالنوئی کیساتھ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔
اس موقع پر متحدہ عرب امارات کے سفیر نے وفاقی وزیر مذہبی امور کو دبئی میں امن وسلامتی کے فروغ کیلئے 9 سے 11 مارچ تک منعقد ہونیوالی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ۔ وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کانفرنس میں شرکت کی دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہ امن وسلامتی کے فروغ کیلئے کانفرنس میں شرکت کر کے اپنی تجاویز سے آگاہ کرینگے ۔(جاری ہے)
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان قیام امن کیلئے بھرپور کوششیں کررہا ہے ، متحدہ عرب امارات کیساتھ ہمارے دیرینہ مذہبی وثقافتی تعلقات ہیں، پاکستانی اسے اپنا دوسراگھر سمجھتے ہیں اور وہاں کی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کررہے ہیں ۔
سردار محمد یوسف نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر اسلام کیخلاف ہونیوالے پراپیگنڈہ کے تدارک کیلئے اس قسم کی کانفرنسیں معاون ثابت ہونگی ۔ اس موقع پر یو اے ای کے سفیر نے قیام امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستانی حکومت اور ادارے اس سلسلے میں بھرپور کردارادا کررہے ہیں، انہوں نے پاکستان کا کانفرنس میں شرکت کرنا ہمارے لئے باعث افتخار ہوگا۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈی آئی جی آپریشنز کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ ،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائی، سمگل شدہ جنگلی پرندوں کی بڑی کھیپ برآمد
شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے، ڈی آ ئی جی آ پریشنز
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب میں خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گی، نسرین اختر ملک
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سرکاری نرخ پر روٹی پر فروخت نہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون جاری
وزیر اعلی ٰمریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد ..
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اے ڈی ایم ہولڈنگ لمیٹڈ کے وفد کی ملاقات
پنجاب بھرمیں1236ٹریفک حادثات میں11افراد جاں بحق1295زخمی ہوئے
وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئی9 انتظامی کمیٹیاں تشکیل
ڈی جی سپورٹس پرویز اقبال کی زیر صدارت پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کے حوالے سے اہم اجلاس
مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس 11مئی کو طلب
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار