نجکاری چند سرمایہ کاروں کو نوازنے کیلئے ایک انتہائی ظالمانہ فیصلہ ہے ‘ قاضی احمد سعید

جمعہ 28 فروری 2014 14:57

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28فروری 2014ء) پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر قاضی احمد سعید نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی عوامی مفادات ہمیشہ مقدم رکھتی ہے ،پیپلز پارٹی اداروں کی لوٹ سیل کی ہر گز اجازت نہیں دے گی ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نجکاری چند سرمایہ کاروں کو نوازنے کے لیے ایک انتہائی ظالمانہ فیصلہ ہے جس سے لاکھوں خاندانوں کا معاشی قتل ہو گا کیونکہ اس سے بے روزگاری میں بے پناہ اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکمران بجلی کی لوڈشیڈنگ سمیت کوئی بھی مسئلہ حل نہیں کر سکے ‘بلاول بھٹو کے دورہ پنجاب سے پارٹی مزید مضبوط ہو گی۔پاکستان کا مستقبل جمہوریت میں پنہاں ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں