لاہور ہائیکور ٹ :چینی قیمتوں میں اضافہ، حکومت،مسابقتی کمیشن سے جواب طلبی

جمعہ 28 فروری 2014 13:14

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28فروری 2014ء) لاہور ہائی کورٹ نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کے کیس میں وفاقی حکومت، مسابقتی کمیشن، سٹیٹ بینک اور دیگر فریقین سے جواب طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

لاہور ہائی کورٹ میں چینی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے استدعا کی کہ عدالت چینی کی پیداوار، اس کی طلب اور رسد اور قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار ریکارڈ طلب کرے۔ عدالت نے فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس پر مزید کارروائی 17 مارچ تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں