لاہور سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان ،ایل ایس ای 25 انڈیکس18.87پوائنٹس کی کمی کیساتھ 4925.80 پر بند ہوا

جمعرات 27 فروری 2014 19:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26 فروری ۔2014ء) لاہور سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے روزمندی کا رجحان رہا ۔ایل ایس ای 25 انڈیکس18.87پوائینٹس کی کمی کے ساتھ 4925.80 پر بند ہوا ۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر101 کمپنیوں کا کاروبارہوا۔14کمپنیوں کے حصص میں اضافہ، 22کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ65کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔ مارکیٹ میں کل35لاکھ15 ہزار200حصص کا کاروبار ہو ا ۔

(جاری ہے)

مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ا ن میں بنک آف پنجاب لمیٹڈ (رائٹ) کے12لاکھ30ہزارحصص۔بنک آف پنجاب لمیٹڈکے7 لاکھ79 ہزار500حِصص۔لفارج سیمنٹ پاکستان لمیٹڈکے3لاکھ21ہزار حِصص فروخت ہوئے۔ سب سے زیاد ہ اضافہ مری بریوری کمپنی لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت18.12روپے بڑھ گئی ۔سب سے زیادہ کمی نشاط ملز لمیٹڈکے حصص میں ہوئی جس کی قیمت2.53 روپے کم ہو گئی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں