حکومت نے یوتھ فیسٹول کو ہر سال منانے کیلئے باقاعدہ قانون سازی کا فیصلہ کر لیا

جمعرات 27 فروری 2014 14:04

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27فروری 2014ء) پنجاب حکومت نے یوتھ فیسٹول کے ہر سال انعقاد کے لئے باقاعدہ قانون سازی کا فیصلہ کیا ہے ۔ یہ بات صوبائی وزیر کھیل رانا مشہود نے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس یوتھ فیسٹول کے ذریعے صحتمندانہ سر گرمیوں کو فروغ حاصل ہوا ہے اور اس میں کئی عالمی ریکارڈ بھی قائم کئے گئے جس سے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن ہوا ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں