میری پہلے ترجیح میوزک ہے ، اپنی شادی کا معاملہ خدا پر چھوڑ رکھا ہے ‘ شازیہ منظور ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات فروری

لاہور

میری پہلے ترجیح میوزک ہے ، اپنی شادی کا معاملہ خدا پر چھوڑ رکھا ہے ‘ شازیہ منظور

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27فروری 2014ء ) گلوکارہ شازیہ منظور نے کہا ہے کہ میری پہلے ترجیح میوزک ہے ، اپنی شادی کا معاملہ خدا پر چھوڑ رکھا ہے ، سیاہ رنگ مجھے بے حد پسند ہے اسی لیے اکثر تقریبات میں یہی رنگ کے ملبوسات پہنتی ہوں ۔ ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ مجھے اپنی والدہ سے بہت زیادہ محبت ہے اور ان کے ساتھ دوستی کا گہرہ رشتہ بھی ہے ۔

ان ہی کی سپورٹ کی وجہ سے میں شوبز کی دنیا میں کامیاب ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی کیرئیر میں میڈم نور جہاں کے ساتھ بھی پرفارم کیا جو میرے لیے ایک اعزاز ہے ۔ سیاہ رنگ مجھے بے حد پسند ہے اور اکثر تقریبات میں یہی رنگ کے کپڑے پہنتی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ میری پسند کی جگہ میرا اپنا گھر ہے ۔ میری خواہش ہے کہ میں اپنے گانوں کے ذریعے ہمیشہ اپنے پرستاروں کے دلوں میں زندہ رہوں ۔

27/02/2014 - 14:01:52 :وقت اشاعت