وفاقی حکومت کی قومی سلامتی پالیسی کابنیادی مقصددہشت گردی کاسدباب یقینی بنانا ،پائیدارامن کاراستہ ہموارکرناہے‘ کامران مائیکل

جمعرات 27 فروری 2014 13:56

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27فروری 2014ء) وفاقی وزیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ سینیٹر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں نوازشریف امن اورمعیشت کی بحالی کیلئے پرعزم ہیں، وفاقی حکومت بیک وقت متعدد اندرونی وبیرونی چیلنجز سے نمٹ رہی ہے ،وفاقی حکومت کی قومی سلامتی پالیسی کابنیادی مقصددہشت گردی کاسدباب یقینی بنانا اورپائیدارامن کاراستہ ہموارکرناہے،وزیراعظم میاں نوازشریف عنقریب پارلیمانی قائدین کو مشاورت کیلئے مدعو کریں گے ،پاکستان کی سا لمیت کیلئے کی جانیوالی اصلاحات پرہرگزسیاست نہیں کی جاسکتی،امن واستحکام کیلئے وفاقی حکومت کے دوررس اقدامات اوران کے مثبت اثرات سے انکار نہیں کیا جاسکتا ،عوام میں امید جگانے اوران کااعتماد بحال کرنے کاکریڈٹ وزیراعظم میاں نوازشریف کوجاتا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں کامران مائیکل نے مزیدکہا کہ اپوزیشن کی طرف سے طالبان کے ساتھ مذاکرات خفیہ رکھنے کاپروپیگنڈاجھوٹ کاپلندہ ہے ،قوم سے کچھ چھپایا گیااورنہ ایساکچھ کرنے کی ضرورت تھی۔ حکومت نے مذاکرات کی کامیابی کیلئے خاطر خواہ لچک کامظاہرہ کیامگراس کے باوجوددوسری طرف سے پرتشدد کاروائیاں جاری رہیں جس پرسخت اقدام کافیصلہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں توانائی سمیت مختلف شعبہ جات میں ترکی اورچین کی سرمایہ کاری خوش آئند ہے ،عنقریب دوسرے ملک بھی آئیں گے۔وزیراعظم میاں نوازشریف ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اوران کے معیار پرہرگزسمجھوتہ نہیں کرتے،انہیں تعمیراتی منصوبوں کے آغازسے اختتام تک ہرمرحلے کی بھرپور معلومات ہوتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ قوم جان لے سخت فیصلے کئے بغیر قومی معیشت ٹیک آف کی پوزیشن پرنہیں آئے گی ،حکومت تنہا بوجھ نہیں اٹھاسکتی ۔معیشت کی بحالی سے ملک میں خوشحالی آئے گی اوراس کے ثمرات سے ہرطبقہ مستفید ہوگا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں