پنجاب میں بارش اور بالائی علاقوں میں برف باری ، سردی پھر لوٹ آئی

جمعرات 27 فروری 2014 12:49

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27فروری 2014ء) پنجاب میں بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری سے جاتی سردی ایک بار پھر لوٹ آئی ہے۔مالاکنڈ ڈویڑن کو گہرے بادلوں نے ڈھانپ رکھا ہے۔پنجاب کے مختلف شہروں میں گزشتہ روز سے وقفے وقفے سے بارش کاسلسلہ جاری ہے ،رحیم یار خان ،ساہیوال اور قریبی شہروں میں تیز ہواوں کے ساتھ موسلادھار بارش نے سردی کو بڑھا دیا ہے۔

(جاری ہے)

گلگت بلتستان میں غذر اور استور میں وقفے وقفے سے برفبار ی جاری ہے،برفباری کی وجہ سے رابطہ سڑکیں بند ہیں۔مالاکنڈ ڈویژن کے شہری علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پررات کو برفباری کے بعد گہرے بادل چھائے ہوئے ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد،سرگودھا،راولپنڈی،گوجرانوالہ،لاہور،فیصل آباد ساہیوال،مالاکنڈ،کوہاٹ ہزارہ، پشاور ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں