بظاہر پنجاب میں کوئی بھی کام وزیراعلیٰ کے ڈنڈے کے بغیر نہیں چلتا ‘ لاہو رہائیکورٹ،جون میں6 نئی جیلیں تعمیر کر کے محکمہ جیل خانہ جات کے حوالے کر دی جائینگی،ایڈیشنل ہوم سیکرٹری

بدھ 26 فروری 2014 22:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26 فروری ۔2014ء) لاہور ہائیکورٹ نے نئی جیلوں کے قیام کے حوالے سے پیشرفت کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ریمارکس دئیے ہیں کہ بظاہر پنجاب میں کوئی بھی کام وزیراعلی کے ڈنڈے کے بغیر نہیں چلتا ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز سماعت کے دوران کے دوران ایڈیشنل ہوم سیکرٹری عدالت میں پیش ہوئے اور معزز عدالت کو آگاہ کیا کہ رواں سال جون میں6 نئی جیلیں تعمیر کر کے محکمہ جیل خانہ جات کے حوالے کر دی جائیں گی ۔

جس پر عدالت نے ریمارکس دئیے کہ ابھی تک نئی جیلوں کے لئے عملہ ہی بھرتی نہیں کیا گیا کیا نئی جیلوں کے معاملات روبوٹس چلائیں گے ۔بظاہر یوں لگتا ہے کہ پنجاب میں کوئی کام وزیراعلی کے ڈنڈے کے بغیر نہیں ہوتا۔ عدالت نے مزید سماعت دو ہفتوں کے لئے ملتوی کرتے ہوئے حکومت سے نئی جیلوں کی تعمیر کے حوالے سے پیشرفت کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں