پنجاب یوتھ فیسٹول ،کئی عالمی رکارڈ چکنا چور

بدھ 26 فروری 2014 17:36

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26فروری 2014ء) لاہور میں جاری پنجاب یوتھ فیسٹول میں آج کئی عالمی رکارڈ پاکستانی نوجوانوں کے قدموں تلے آکر چکنا چور ہوگئے ، پنجاب یوتھ فیسٹیول میں کیپٹن محمد ارباب نے 40 پونڈ وزن کے ساتھ ایک منٹ میں ایک ہاتھ پر 65 پش اپس کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا، اس سے پہلے برطانوی شہری کے پاس اکتیس پش اپس کا رکارڈ تھا ۔

(جاری ہے)

یوتھ فیسٹول میں کیلوں کے بستر پر7افراد کے لیٹنے کاگینزورلڈ رکارڈ بھی قائم ہوا ، سات افراد 46سیکنڈ سینڈوچ کی شکل میں کیلوں کے بستر پرلیٹے رہے۔ایم راشد نے ایک منٹ میں سرسے155 اخروٹ توڑنے کاعالمی ریکارڈ بنادیا، اس سے پہلے بھارتی شہری کے پاس ایک منٹ میں 44 اخروٹ توڑنے کا رکارڈ تھا ۔فرحان ایوب نے ایک منٹ میں بریک ڈانس اسٹائل میں 38 کک اپس لگاکرنیارکارڈ قائم کردیا ، گذشتہ رکارڈ بائیس کک اپس کا رکارڈ برطانوی شہری کے پاس تھا۔کیپٹن ارباب نے ایک منٹ میں الٹے ہاتھوں سے 166 پش اپس لگا کر نیا عالمی رکارڈ بنا دیاس سے قبل قطر کے کھلاڑی نے الٹے ہاتھوں سے 132 پش اپس لگا کر رکارڈ قائم کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں