حکومت خلوص نیت کے ساتھ طالبان کے ساتھ مذاکرات چاہتی ہے ‘ میاں عرفان دولتانہ

بدھ 26 فروری 2014 15:21

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26فروری 2014ء) مسلم لیگ (ن)کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ حکومت خدمت اور قومی تعمیر نو کے جذبہ کے ساتھ ملکی مسائل سے نمٹنے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کیلئے پْرعزم ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں حکومت سابق حکومتوں کی طرح امداد پر انحصار کی بجائے معیشت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔

نوازشریف کا وژن پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں نواز شریف قوم کی مشکلات سے پوری طرح آگاہ ہیں اور ان کے مستقل حل کیلئے عملی اقدامات کر رہے ہیں، وزیر اعظم نواز شریف اپنی مدبرانہ اور قائدانہ صلاحیتوں سے تمام بحرانوں پر سلسلہ وار قابو پالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت خلوص نیت کے ساتھ طالبان کے ساتھ مذاکرات چاہتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں