فلمی سفر میں شہرت کے ساتھ ساتھ عزت بھی کمائی ہے‘مدیحہ شاہ
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ فروری

لاہور

فلمی سفر میں شہرت کے ساتھ ساتھ عزت بھی کمائی ہے‘مدیحہ شاہ

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26فروری 2014ء)پاکستانی اداکارہ مدیحہ شاہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے پورے فلمی سفر میں شہرت کے ساتھ ساتھ عزت بھی کمائی ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ انہیں اس بات پر فخر ہے کہ ایک پاکستانی اداکارہ ہونے کے ناطے انہوں نے آج تک ایسا کوئی ایسا کام نہیں کیا جس سے انہیں شرمندگی اٹھانی پڑی۔انٹرویو کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اداکاری چھوڑ رہی ہیں تو انہوں نے کہا کہ شوبز میرا اوڑھنا بچھونا ہے اور اس سے دور ہونے کا سوچ بھی نہیں سکتی جب بھی معیاری اوراچھے کام کردار کی پیشکش ہوئی اس نبھانے کی حامی بھرنے میں ایک لمحے کی تاخیر نہیں کرونگی۔

انہوں نے کہا کہ جب بھی کوئی پراجیکٹ ملتا ہے کام کرتی ہوں لیکن معیار پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرتی ۔مدیحہ شاہ نے کہا کہ انہوں نے کبھی کسی کے بارے میں کوئی بیان نہیں دیا اور نہ ہی کبھی کسی کی ذاتی زندگی میں مداخلت کی اور اسی بات کی توقع وہ دوسروں سے بھی رکھتی ہیں۔

26/02/2014 - 13:52:55 :وقت اشاعت