بڑی ادکارہ بننامیری خواہش نہیں ،اچھی ادکارہ کے طور پر اپنی پہچان بناناچاہتی ہوں ‘ صوبیہ خان

منگل 25 فروری 2014 13:42

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25فروری 2014ء ) ادکارہ صوبیہ خان نے کیا ہے کہ بڑی ادکارہ بننامیری خواہش نہیں ،اچھی ادکارہ کے طور پر اپنی پہچان بناناچاہتی ہوں ، تھیٹر ، ٹی وی اور فلم تینوں شعبوں میں کام کرنے کا تجربہ ا نتہائی خوشگوار ہے مگر تھیٹر میں کام کرنے کا اپنا ہی مزہ ہے ۔ ”اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔

(جاری ہے)

25فروری 2014ء“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے صوبیہ خان نے کہا کہ تھیٹرمیں کام کرتے ہوئے انتہائی محتاط رہناپڑتا ہے ۔

فلم ،ٹی وی میں اگر کوئی غلطی ہوجائے تو ا س کودرست کرلیاجاتاہے مگرتھیٹرمیں جوبات منہ سے نکل گئی وہ واپس نہیں آسکتی ۔ انہوں نے بتایاکہ میں خو ش قسمت اداکارہ ہوں جس نے مسلسل محنت سے قلیل مدت میں اپنا نام اور مقام بنایا ہے ۔میرایمان ہے کہ انسان اگر محنت کرئے تو اس کو صلہ ضرور ملتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں