افتخار ٹھاکر کی گاڑی کی ٹکر سے 2 نوجوان زخمی، مزاحیہ اداکار کا مرہم پٹی کروانے سے بھی انکار

پیر 24 فروری 2014 17:19

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24فروری 2014ء) مسلم ٹاؤن موڑ کے قریب معروف مزاحیہ اداکارہ افتخار ٹھاکر کی کار کی ٹکر کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار 2 نوجوان شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

لاہور کے علاقے مسلم ٹاؤن میں ٹی وی، فلم اور اسٹیج کے مزاحیہ اداکار افتخار ٹھاکر اپنی کار میں جارہے تھے کہ مسلم ٹاؤن مارکیٹ موڑ کے قریب تیز رفتاری کے باعث ان کی گاڑی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار 2 نوجوان شدید زخمی ہوگئے جب کہ گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل کو بھی شدید نقصان پہنچا اور اگلا ویل مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔واقعہ کے بعد افتخار ٹھاکر موٹر سائیکل سواروں کی مرہم پٹی کروانے کے بجائے دونوں نوجوانوں کو قصور وار ٹھہراتے ہوئے انہیں زخمی حالت میں ہی چھوڑ کر چلے گئے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں