سٹی ٹریفک پولیس راواں ہفتے سبزہ زار،چوہنگ ٹریننگ سکول،ہال روڈ،رائیونڈ سٹی اور بیکن ہاؤس میں لرنر کیمپ لگائے گی

پیر 24 فروری 2014 15:55

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24فروری 2014ء) چیف ٹریفک آفیسر لاہور سہیل چوہدری نے کہا کہ لر نر پرمٹ کے حصول میں آسانی اور قیمتی وقت کو محفوظ کر نے کیلئے طالب علموں،ڈاکٹرز، وکلاء ،صحافیوں اور رکشہ ، ویگن،بس ڈرائیورزسمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو ان کی گھر کی دہلیز پر جاکر لرنرپرمٹ جاری کئے جا رہے ہیں، ڈور ٹو ڈور لائسنسنگ پالیسی کے تحت آج ( منگل ) رہائشی علاقہ سبزہ زار، بدھ کو پولیس ٹریننگ سکول چوہنگ،جمعرات کو تاجروں کیلئے ہال روڈ،جمعہ کو بیکن ہاؤس سکول سسٹم اور دیہی علاقہ برکی ہڈیارہ جبکہ ہفتے کو پھر تاجروں کیلئے ہال روڈ اور رائیونڈ سٹی میں موبائل لرنر پرمٹ کیمپ لگائے جائیں گیں،شہری لرنر پرمٹ کے حصول کیلئے اصل شناختی کارڈ اور اس کی نقول کی ہمراہ جا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اسی طرح بدھ کورہائشی علاقہ لٹن روڈ،جمعرات کو لاہور چڑیا گھر اور ہفتے کو کوٹ خواجہ سعید ہسپتال میں ڈاکٹرز اور دیگر پیرامیڈیکل سٹاف کو فریش ڈرائیونگ لائسنس جاری کر نے کیلئے ڈرائیونگ ٹیسٹنگ کیمپ لگائے جائیں گیں۔ڈور ٹو ڈور لر نر پر مٹ اور بعدازاں پرمانینٹ فریش ڈرائیونگ لائسنس جاری کر نے سے شہریوں سمیت سرکاری و نیم سرکاری ملازمین کے وقت کو بچایا جارہا ہے ۔سہیل چوہدری نے کہاکہ شہری اپنے مینول لائسنسوں کو جلد سے جلد کمپوٹرائزڈ کروائیں اور بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے سے اجتناب کریں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں