وزیراعظم کے مثبت اقدامات کی بدولت پاکستان ایشیا ء کی سب سے بڑی معیشت کے طورپر ابھرے گا ‘ حنا پرویز بٹ

پیر 24 فروری 2014 15:55

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24فروری 2014ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنماء و ممبر صوبائی اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں حکومت ملک وقوم کو درپیش مسائل، چیلنجز اور بحرانوں سے نجات دلانے کے لئے کوشاں ہے اور جلد ہی وطن عزیز پر منڈلانے والے اندھیرے اور مایوسی کے سائے درو ہونگے اورملک ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن ہوگا جبکہوزیراعظم کے جرات مند اور مثبت اقدامات کی بدولت پاکستان ایشیا ء کی سب سے بڑی معیشت کے طورپر ابھرے گا ۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ صوبے کی تعمیر و تعمیر کا سلسلہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہبازشریف کی قیادت میں تیزی سے جاری ہے کوئی حلقہ بھی بنیادی سہولتوں سے محروم نہیں رہے گا ۔ انہوں نے کہا کہعوام کے معیار زندگی میں بہتری لانااور محروم طبقات کو ترقی کے دھارے میں شامل کرنا پاکستان مسلم لیگ (ن) کا مشن ہے جس کے تحت گزشتہ دور میں شروع کئے گئے ترقی کے سفر کو نئے جذبے اور ولولے سے آگے بڑھایا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

آئندہ چند برسوں میں کوئی حلقہ بنیادی سہولتوں سے محروم نہیں رہے گا ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے مہنگائی ،بے روزگاری اوربد امنی کے خاتمے کیلئے تمام تر وسائل اور صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کا عزم کر رکھا ہے ۔پنجاب حکومت نے عوامی خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں اور پنجاب کے ہرمنصوبے میں میرٹ اور شفافیت نظر آتی ہے ۔ ہر گلی محلے میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا کر عوام سے کئے گئے وعدوں کو پوراکیا جارہاہے اور تعمیر و ترقی کا یہ سفر آئندہ بھی جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں