نوجوان نسل موروثی سیاست سے عاجز آ چکے ہیں وہ اب تبدیلی کے خواہاں ہیں‘ یاسر گیلانی

پیر 24 فروری 2014 15:49

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24فروری 2014ء) پاکستان تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف تیزی سے پاکستان کی یوتھ میں مقبول ہو رہی ہے، مخالف سیاسی جماعتیں تحریک انصاف کی یوتھ میں بڑھتی مقبولیت سے خوفزدہ ہو کر یوتھ کے نعرے لگانے شروع ہو گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آئی ایس ایف کے عہدیداران سے ملاقات کے دوران کیا۔

یاسر گیلانی نے کہا کہ آئی ایس ایف تحریک انصاف بنیادی جمہوری قوت ہے، نوجوان نسل ملک میں 65 سال سے جاری موروثی سیاست سے عاجز آ چکے ہیں وہ اب تبدیلی کے خواہاں ہیں، یہ تبدیلی صرف تحریک انصاف کی قیادت ہی لائے گی۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ہی یوتھ کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے جس کا ایک ثبوت آئی ایس ایف کی امن ریلی میں نوجوانوں کی بڑی تعداد کی شرکت ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں