بھارتی جیل میں پر اسرار طور پر ہلاک ہونے والے قیدی شوکت علی کی لاش پاکستان پہنچا دی گئی

پیر 24 فروری 2014 15:49

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24فروری 2014ء) بھارتی جیل میں پر اسرار طور پر ہلاک ہونے والے قیدی شوکت علی کی لاش پیر کے روز واہگہ بارڈر پر پاکستانی حکام کے حوالے کر دی گئی ، واہگہ بارڈر پر ڈی ایس پی پسرور نے لاش وصول کی جسے تدفین کے لئے بذریعہ ایمبولینس آبائی گاؤں لیجایا گیا ۔سیالکوٹ کارہائشی شوکت علی فروری 2011 میں غلطی سے سرحد عبور کرکے بھارت کی حدود میں داخل ہو گیا تھا جس پر بھارتی فوج نے اسے حراست میں لے لیا تھا ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز پاکستانی قیدی شوکت علی ولد برکت علی کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی جسے جیل حکام نے خود کشی قرار دیا تھا ۔ اس واقعے پر پاکستانی دفتر خارجہ نے بھارت سے تفصیلات بھی طلب کر رکھی تھیں۔ پیر کے روز شوکت علی کی لاش بذریعہ ایمبولینس واہگہ بارڈر لائی گئی جہاں اسے پاک رینجرز کے حوالے کیا گیا ۔ مرحوم کے ورثاء واہگہ بارڈر پرموجود نہ تھے تاہم ڈی ایس پی پسرورنے لاش وصولی اور بعد ازاں اسے لے کر اسکے آبائی گاؤں روانہ ہوگئے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں