پاکستان نے ایشیاء کپ میں4ٹیموں کیخلاف 35میچ کھیلے ،21 میں کامیابی ،13میں شکست کا سامنا کرنا پڑا

پیر 24 فروری 2014 14:16

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24فروری 2014ء) پاکستان نے ایشیاء کپ میں4ٹیموں کے خلاف 35میچ کھیلے ،21میچ جیتے،13میچ ہارے اورایک میچ غیرفیصلہ کن رہاپاکستان کی کامیابی کاتناسب61.76فیصدہے۔پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف11میچ کھیلے اورتمام میچ جیتے پاکستان کابنگلہ دیش کے خلاف کامیابی کاتناسب100فیصدہے۔

(جاری ہے)

ہانگ کانگ کے خلاف2میچ کھیلے اوردونوں میچ جیتے پاکستان کاہانگ کانگ کے خلاف کامیابی کاتناسب100فیصدہے۔بھارت کے خلاف10میچ کھیلے،4میچ جیتے،5میچ ہارے اورایک میچ غیرفیصلہ کن رہاپاکستان کابھارت کے خلاف کامیابی کاتناسب44.44فیصدہے۔سری لنکاکے خلاف12میچ کھیلے،4میچ جیتے اور8میچ ہارے پاکستان کاسری لنکاکے خلاف کامیابی کاتناسب33.33فیصدہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں