ایشیاء کپ کرکٹ ٹورنامنٹس ،مجموعی طورپر6ٹیموں کے مابین79میچ کھیلے گئے ‘78میچ فیصلہ کن اورایک میچ غیرفیصلہ کن رہا

پیر 24 فروری 2014 14:15

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24فروری 2014ء) ایشیاء کپ کرکٹ ٹورنامنٹس میں مجموعی طورپر6ٹیموں کے مابین79میچ کھیلے گئے جن میں سے78میچ فیصلہ کن اورایک میچ غیرفیصلہ کن رہا۔ایشیاء کپ میں بنگلہ دیش نے33میچ کھیلے،4میچ جیتے اور29میچ ہارے بنگلہ دیش کی کامیابی کاتناسب12.12فیصدہے۔ہانگ کانگ نے4میچ کھیلے اورچاروں میچوں میں اسے شکست کاسامناکرناپڑاہانگ کانگ کی کامیابی کا تناسب صفرفیصدہے۔

(جاری ہے)

بھارت نے39میچ کھیلے،24میچ جیتے،14میچ ہارے اورایک میچ غیرفیصلہ کن رہابھارت کی کامیابی کاتناسب63.15فیصدہے۔پاکستان نے 35میچ کھیلے ،21میچ جیتے،13میچ ہارے اورایک میچ غیرفیصلہ کن رہاپاکستان کی کامیابی کاتناسب61.76فیصدہے۔سری لنکانے43میچ کھیلے،29میچ جیتے اور14میچ ہارے سری لنکاکی کامیابی کاتناسب67.44فیصدہے۔یواے ای نے4میچ کھیلے اورچاروں میچ ہارے یواے ای کی کامیابی کاتناسب صفرفیصدہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں