ایشیاء کرکٹ ٹورنامنٹ ،ا فتتاحی روز پاکستان اورسری لنکا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی

پیر 24 فروری 2014 14:03

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24فروری 2014ء) ایشیاء کرکٹ ٹورنامنٹ کے ا فتتاحی روز آج ( منگل ) کو پاکستان اورسری لنکا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی ۔ شیڈول کے مطابق تمام میچز ڈے اینڈ نائٹ کھیلے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

26فروری کو بھارت اور بنگلہ دیش ‘ 27فروری کو پاکستان اور افغانستان، 28فروری کو بھارت اور سری لنکا ‘ یکم مارچ کو بنگلہ دیش اور افغانستان ‘ 2مارچ کو روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت ‘3مارچ کو افغانستان اور سری لنکا ‘4مارچ کو پاکستان اور بنگلہ دیش ‘5مارچ کو افغانستان اور بھارت ‘6مارچ بنگلہ دیش اور سری لنکا مد مقابل ہوں گے جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل 8مارچ کو کھیلا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں