ذوالقرنین حیدر نے ایف ایم 101سے خصوصی شو کا آغاز کر دیا
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
پیر فروری

مزید فن و فنکار کی خبریں

لاہور

ذوالقرنین حیدر نے ایف ایم 101سے خصوصی شو کا آغاز کر دیا

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24فروری 2014ء) فلم ، ٹی وی اور تھیٹر کے نامور اداکار ، رائٹر و ڈائریکٹر ذوالقرنین حیدر نے ریڈیو پاکستان لاہور سنٹر سے خصوصی شو کا آغاز کر دیا ۔ اس شو کو ہر پیر کی شپ 6بجے سے 8بجے ایف ایم 101سے پیش کیاجائیگا ۔ ذوالقرنین حیدر کے ایف ایم 101سے اب تک چار شوز آن ائیر ہو چکے ہیں ۔ ان کے شو میں مختلف نامور شخصیات کو مدعو کیا جاتا ہے اور اس کے ساتھ ریڈیو سننے والوں کی لائیو کالز بھی سنیں جاتی ہیں ۔ اس خصوصی شو کے پروڈیوسر ابرار ندیم ہیں ۔ پروڈیوسر ابرار ندیم کی کاوشوں کی بدولت ایف ایم 101سے ہر پیر کو ذوالقرنین حیدر کے شو کو سننے والوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے ۔

24/02/2014 - 13:57:50 :وقت اشاعت