ویڈیو البم ” اکھیاں “ تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو گئی
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
پیر فروری

مزید فن و فنکار کی خبریں

لاہور

ویڈیو البم ” اکھیاں “ تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو گئی

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24فروری 2014ء) روبی انعم پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی ویڈیو البم ” اکھیاں “ تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو گئی ۔ ویلنٹائن ڈے کے موقع پر شروع کیے جانے والے اس ویڈیو البم میں گلوکار اطہر بٹ نے خوبصورت گائیکی کا مظاہرہ کیا ہے جبکہ اس میں اداکارہ روبی انعم پہلی مرتبہ بطور ماڈل پرفارمنس کر رہی ہیں ۔

ویڈیو البم ” اکھیاں “ میں پرانے پنجاب گانے ” تیرے نال میں لائیاں اکھیاں “ کو ریمیکس کر کے نئے انداز میں پیش کیا جائیگا اور اس گانے کو نغمہ نگار شاعر خواجہ پرویز کے نام کیا جائیگا ۔ اس البم کو مارچ کے پہلے ہفتے ریلیز کر دیا جائیگا ۔ البم کی موسیقی نذیر احمد اور اس کے بول نئے رنگ کامران سکندر نے دیا ہے ۔ اس کے ڈائریکٹر فہیم فاضلی ہیں ۔

24/02/2014 - 13:57:06 :وقت اشاعت