الحمرا آرٹس کونسل نے آؤٹ آف ٹرن پالیسی کے تحت سینئر اداکاروں کو الحمرا میں ڈرامے کرنے کی اجازت دیدی

پیر 24 فروری 2014 13:56

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24فروری 2014ء) الحمرا آرٹس کونسل نے آؤٹ آف ٹرن پالیسی کے تحت سینئر اداکاروں کو الحمرا میں ڈرامے کرنے کی اجازت دیدی ۔

(جاری ہے)

جس کے بعد الحمرا میں آئندہ سپیل میں ہال نمبر lمیں اداکار اورنگ زیب لغاری اور ہال نمبر ll میں اداکار فردوس جمال کو ڈرامہ کرنے کی اجازت دی گئی ہے جس کے بعد ڈرامہ ڈیٹ خریدنے والوں نے دونوں اداکاروں سے رابطوں کا آغاز کر دیا ہے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل الحمرا ہال l میں سینئر اداکار غیور اختر ( مرحوم ) اور الحمرا ہال نمبر llمیں اداکار افضال احمد چٹھا کو ڈرامہ کرنے کی اجازت دی گئی تھی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں