تحریک انصاف نے شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن کی حمایت کا فیصلہ کر لیا‘ نجی ٹی وی،عمران خان کی وطن واپسی پر طالبان سے دوبارہ جنگ بندی کا مطالبہ کرینگے

اتوار 23 فروری 2014 20:36

تحریک انصاف نے شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن کی حمایت کا فیصلہ کر لیا‘ نجی ٹی وی،عمران خان کی وطن واپسی پر طالبان سے دوبارہ جنگ بندی کا مطالبہ کرینگے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 فروری ۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف نے شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن کی حمایت کا فیصلہ کر لیا ،عمران خان کی وطن واپسی پر طالبان سے دوبارہ جنگ بندی کا مطالبہ کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے تمام پارٹی عہدیداروں نے متفقہ طور پر آپریشن کی حمایت کر دی ہے۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف آپریشن میں پاک فوج کے شانہ بشانہ ہو گی۔ تحریک انصاف نے طالبان سے غیر مشروط طور پر جنگ بندی کا مطالبہ بھی کیا ہے اور عمران خان کی برطانیہ سے وطن واپسی پر طالبان پر دوبارہ جنگ بندی کا مطالبہ کیا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں