لاہور،(کل) شہر بھر کے تمام ڈرائیونگ لائسنس کے تمام دفاتر بند رہیں گے ، یوتھ فیسٹول کا اسٹیکر لگی گاڑیوں کو کہیں روکا جائیگا نہ کوئی کارروائی ہو گی، بس ڈرائیوروں کو انڈر پاس کے نیچے سے گاڑیاں گزارنے سے سختی سے روکدیا گیا

اتوار 23 فروری 2014 16:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 فروری ۔2014ء) سٹی ٹریفک پولیس نے یوتھ فیسٹول کے سلسلہ میں عالمی ریکارڈ قائم کرنے کیلئے پنجاب یونیورسٹی میں منعقدہ تقریب کے لئے ٹریفک پلان ترتیب دیدیا ۔ جبکہ سی ٹی او کے مطابق تمام عملے کی مصروفیات کے باعث کل ( پیر ) ڈرائیونگ لائسنس کے دفاتر بند رہیں گے جسکے باعث کسی بھی دفتر سے لائسنس کا اجراء نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ شرکت کیلئے آنے والے طلباء و طالبات کی گاڑیاں اپنے اپنے مخصوص روٹ کے ذریعے مختص پارکنگ میں جائیں گی اور پروگرام کے اختتام سے پہلے کوئی گاڑی پارکنگ سے نہیں نکلے گی ۔ صرف ان گاڑیوں کو شٹل سروس کی اجازت ہو گی جنہیں باقاعدہ شٹل سوس کا اسٹیکر جاری کیا جائیگا ۔ دن ساڑھے بجے کے بعد کوئی گاری مقام تقریب کے لئے مختص پارکنگ میں داخل نہیں ہو سکے گی ۔

یوتھ فیسٹول میں شرکت کے لئے آنیوالی گاڑیوں پر یوتھ فیسٹول کا اسٹیکر لگا ہوا ہوگا ۔ ایسی گاڑیوں کو روکا نہیں جائے گا اور نہ ہی انکے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔ ہدایت نامے میں ڈرائیوں کو سختی سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ کوئی بس رڈرائیور انڈر پاس میں داخل نہ ہواو راسکے لئے خصوصی انتظامات بھی کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں