پاکستان 19کروڑ لوگوں کا ملک ہے ،مٹھی بھر دہشتگرد وں کو اپنی سوچ مسلط نہیں کرنے دیں گے‘ حمزہ شہباز شریف،قوی امید ہے آئندہ عام انتخابات میں عوام کے پاس جائینگے تو لوڈ شیڈنگ کا جن بوتل میں بند کر چکے ہونگے ،حکومت کے اقدامات کے باعث آئندہ موسم سرما میں گیس کی لوڈ شیڈنگ نہ ہونے کے برابر ہو گی ‘ کارکنوں سے خطاب
اتوار 23 فروری 2014 16:01
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 فروری ۔2014ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ مجھے قوی امید ہے کہ جب آئندہ عام انتخابات میں عوام کے پاس جائیں گے تو لوڈ شیڈنگ کا جن بوتل میں بند کر چکے ہونگے ،حکومت کے اقدامات کے باعث آئندہ موسم سرما میں گیس کی لوڈ شیڈنگ نہ ہونے کے برابر ہو گی ،پوری قوم دہشتگردی کے خلاف متحد ہے انشا اللہ نواز شریف کی قیادت میں اس جنگ میں سر خرو ہونگے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز صوبائی وزیر خزانہ ، ایکسائز و ٹیکسیشن مجتبیٰ شجاع الرحمن کی رہائشگاہ پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر لاہور کے صدر پرویز ملک‘ اراکین اسمبلی باؤ اختر‘ چوہدری شہباز‘غزالی بٹ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔(جاری ہے)
حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے کارکن ایک خاندان کی مانند ہیں او رہم انہیں بھول نہیں سکتے ۔
اس طرح کا شیڈول مرتب کر رہا ہوں کہ جتنی مرضی بڑی ذمہ داری ہو لیکن ہفتے میں دو دن کارکنوں سے مل کر انکے مسائل سے آگاہی حاصل کروں او ران سے سے مشاورت بھی لوں ۔ انہوں نے کہا کہ پہلے اس طرح ہوتا تھاکہ ترقیاتی منصوبہ مکمل ہونے پر کارکنوں کو آگاہی دی جاتی تھی لیکن اب انتظامیہ سے کہا ہے کہ وہ کارکنوں سے ملیں او رانکی مشاورت سے ترقیاتی سکیمیں شروع کی جائیں۔ حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستانی عوام نے مسلم لیگ (ن) کے کاندھوں پر بھاری ذمہ داری ڈال دی ہے لیکن انہیں یقین دلاتا ہوں کہ مایوس نہیں کرینگے ۔ پاکستان کو موجودہ حالات میں سب سے پہلے دہشتگردی کا سنگین چیلنج درپیش ہے ۔اس کے لئے وزیر اعظم محمد نواز شریف خود ہر دن کمیٹی کو ملتے ہیں اورجائزہ لیتے ہیں ۔ قوم روزروز اپنے بیٹوں کی لاشیں کاندھوں پر اٹھاتی ہے ، یہ پاکستان کی ان ماؤں ، والدین اور ان بچوں کا مسئلہ ہے جنکے پیارے دہشتگردی کے باعث منوں مٹی تلے جا سوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یہ ملک 19کروڑ لوگوں کا ملک ہے یہ مٹھی بھر دہشتگرد وں کو اپنی سوچ اور منشاء مسلط نہیں کرنے دیں گے ۔ پاکستانی قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں متحدہے اور شہیدوں کی ماؤں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے او رانشا اللہ نواز شریف کی قیادت میں اس جنگ میں سر خروہوں گے۔ حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ ملک میں امن ہوگا تو ترقی ہو گی اور حکومت اس کے لئے ہر ممکنہ اقدامات بروئے کار لا رہی ہے۔ روز روز مرنے سے بہتر ہے کہ ہم کوئی مضبوط فیصلہ کریں ۔انہوں نے کہا کہ خوشخبری سناتا ہوں کہ آئندہ موسم سرما میں گیس کی لوڈ شیڈنگ نہ ہونے کے برابر رہ جائے گی ۔بجلی کے بحران سے نمٹنے کے لئے بھی منصوبوں پر دن رات کام جاری ہے اور مجھے یقین ہے کہ جب آئندہ عام انتخابات میں جب عوام کے پاس جائیں گے تو ان سے کئے ہوئے وعدے پورے کر چکے ہوں گے اور ہمارے امیدواروں کے آنکھوں میں ایک چمک ہو گی ۔ میں ٹائم فریم تو نہیں دیتا لیکن قوی امید ہے کہ آئندہ انتخابات میں عوام کے پاس جائیں گے تو لوڈ شیڈنگ کے جن کو بوتل میں بند کر چکے ہوں گے۔ ملک پرویز نے کہا کہ دہشتگردی ملک کو کھا رہی ہے لیکن حکومت اب جو اقدامات اٹھا رہی ہے اس سے جلد از جلد اس پر قابو پا لیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے ملک جمود کا شکار ہے لیکن چھ سے آٹھ ماہ میں پیداوار مزید بڑھے گی اور ایک سے ڈیڑھ سال میں لوڈ شیڈنگ پر کافی حد تک قابو پا لیں گے۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
وزارت مذہبی امور کے زیر اہتمام عازمین حج کیلئے تربیتی پروگرام کا انعقاد
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
دیہی خواتین کی طرح خانہ بدوش خواتین میں نسوانی بیماریوں کی شرح زیادہ ہے تاہم انہیں آگاہی کی ضرورت ہے، ..
لیسکو کی جانب سے نادہندگان کے خلاف مہم جاری
اسسٹنٹ ڈائریکٹر اعجاز بخاری محکمہ جیل خانہ جات میں 41سال خدمات سر انجام دینے کے بعد ریٹائر ہو گئے
وزیر تعلیم پنجاب نے امتحانی شکایات سے آگاہی کیلئے واٹس ایپ نمبر جاری کر دیا
وزیرزراعت عاشق حسین کرمانی سے ڈائریکٹر سیلز ایشیا کن کمپنی سٹفین اوڈن کی ملاقات
بشریٰ بی بی اپنے بیڈ روم میں بیٹھ کر سزا پوری کر رہی ہیں ،فتنہ فساد پارٹی کو پروپیگنڈے کے علاوہ کوئی کام ..
چین کی آٹھ کمپنیاں نواز شریف آئی ٹی سٹی میں فوری طور پر کام کرنے کیلئے تیار، پاکستان کے پہلے آئی ٹی ..
کمشنر لاہور و چیئرمین لاہور بورڈ محمد علی رندھاوا کا امتحانی مراکز ہالز لارنس روڈ کا دورہ
جی سی یو میں بائیو سائنسز کے موضوع پر انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقاد
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کانیاریکارڈقائم،انڈیکس 619.79 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 70909.90 پوائنٹس پربند
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی