پنجاب یوتھ فیسٹول ،مزید دوورلڈ ریکارڈز قائم کرنے کی کوشش ،تیاریوں کو حتمی شکل دیدی گئی،پنجاب یونیورسٹی گراؤنڈ میں (کل)پونے دو لاکھ افراد ایک جگہ اکٹھے ہو کر قومی ترانہ پڑھ کراور سبز ہلالی پرچم لہرا کر نئی تاریخ رقم کرینگے،12ہزار کے قریب پولیس اہلکار ،700ٹریفک وارڈنز تعینات ہونگے،تیس ہزار رضا کار بھی فرائض سر انجام دیں گے

اتوار 23 فروری 2014 12:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 فروری ۔2014ء) پنجاب یوتھ فیسٹول میں پاکستانی قوم کل (پیر ) مزید دوورلڈ ریکارڈز قائم کرنے کی کوشش کریگی جس کیلئے تیاریوں کو حتمی شکل دیدی گئی ہے ۔پنجاب یونیورسٹی گراؤنڈ میں پونے دو لاکھ افراد ایک جگہ اکٹھے ہو کر قومی ترانہ پڑھ اور سبز ہلالی پرچم لہرا کر نئی تاریخ رقم کریں گے ، سکیورٹی اور ٹریفک کنٹرول کرنے کیلئے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور اس سلسلہ میں اعلیٰ حکام براہ راست مانیٹرنگ کریں گے ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب یوتھ فیسٹول کے سلسلہ میں پونے دو لاکھ پاکستانی کل ( سوموار)بھارت کا قومی ترانہ اور سپین کا قومی پرچم لہرانے کا ریکارڈ توڑنے کے لئے پنجاب یونیورسٹی نیوکیمپس گراؤنڈ میں جمع ہوں گے ۔ اس سلسلہ میں سکیورٹی سمیت تمام تیاریوں کو حتمی شکل دید ی گئی ہے اور گزشتہ روز اسکی پیشگی شاندار ریہرسل بھی کی گئی ۔

(جاری ہے)

لاہور پولیس کے سربراہ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اس سلسلہ میں سکیورٹی انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور تقریباً12ہزار کے قریب پولیس اہلکار حفاظتی ڈیوٹیوں پر تعینات ہوں گے جبکہ ٹریفک پلان جاری کر کے 700ٹریفک وارڈنز کو ڈیوٹیاں سونپ دی گئی ہیں ۔

پنجاب کے اعلیٰ حکام اور سرکاری حکام انتظامات کی براہ راست مانیٹرنگ کریں گے ۔ یوتھ فیسٹول انتظامیہ کے مطابق 30ہزار کے قریب رضا کار وں کو بھی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں جو تمام انتظامات کو احسن طریقے سے نبھانے کے لئے پر عزم ہیں ۔ یاد رہے کہ چند روز قبل 29ہزار40طلبہ نے قوم پرچم بنا کر عالمی ریکارڈ قائم کیا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں