جوہر ٹائون سانحہ ، سوتیلے بھائی کا 7 افراد کے قتل کا اعتراف ، خط پولیس کو موصول

ہفتہ 22 فروری 2014 23:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22فروری۔2014ء) جوہر ٹاون لاہور میں سات افراد کے قتل کا ثبوت پولیس کو مل گیا ۔ ساتوں افراد کو قتل کر کے خودکشی کرنے والے ملزم نذیر کا خط پولیس نے حاصل کر لیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے واردات والے دن سے مقتولین کے مقتول بھائی نذیر احمد کو شک کی نگاہ سے دیکھنا شروع کر دیا تھا جس وجہ سے تفتیش کھٹائی میں پڑ گئی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کی روشنی میں پولیس کا شک مزید مستحکم ہوتا گیا اور اب خط ملنے کے بعد معاملہ کھل کر سامنے آ گیا ہے۔جوہر ٹاون میں منگل کے روز ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں ، جن میں سے 7 کو کند آلے سے قتل کیا گیا تھا جبکہ ایک شخص کے جسم پر زخم کا کوئی نشان نہیں تھا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں