وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت ریلوے ہیڈ کوارٹر میں اجلاس ،اجلاس میں کراچی سرکلر ریلوے میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ، تجاویز بھی دی گئیں

ہفتہ 22 فروری 2014 22:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 فروری ۔2014ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت ریلوے ہیڈ کوارٹر میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں کراچی سرکلر ریلوے میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور کراچی میں موجود کراچی اربن ٹرانسپورٹ کمپنی کے ذمہ داران اور ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کراچی سے ویڈیولنک کے ذریعے تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں جنرل منیجر آپریشنز انجم پرویز، ایڈیشنل جنرل منیجر ٹریفک جاوید انور اور کراچی میں موجود ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ نثار احمد میمن اور کراچی اربن ٹرانسپورٹ کمپنی کے ذمہ داران نے شرکت کی ۔

اجلاس میں کراچی سرکلر ریلویز کے سلسلے میں حائل دشواریوں کا جائزہ لیا گیا اور اس کے حل کے سلسلے میں مختلف تجاویزکا جائزہ لیا گیا اور آئندہ اجلاس میں ان تجاویز کو کسی ممکنہ حل تک پہنچانے کے مختلف طریقہ کار پر غور کیا گیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں