پنجاب سینئر سٹیزن ویلفیئر بل2013ء کا مقصد بزرگ شہریوں کو بہتر انداز میں سہولیات فراہم کرنا ہیں‘ وزیر بہبود آبادی پنجاب ،بزرگوں کی تعداد معاشرے میں تیزی سے بڑھ رہی ہے یہ صورتحال ایک طرف خوش کن اور دوسری طرف پریشان کن بھی ہے‘ بیگم ذکیہ شاہنواز

ہفتہ 22 فروری 2014 20:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 فروری ۔2014ء) وزیر برائے بہبود آباد ی پنجاب بیگم ذکیہ شاہنواز نے کہا کہ پنجاب سینئر سٹیزن ویلفیئر بل2013ء کا مقصد بزرگ شہریوں کو بہتر انداز میں سہولیات فراہم کرنا ہیں کیونکہ وہ اس معاشرے کا اہم حصہ ہیں۔ یہ بات ہفتہ کے روز انہوں نے ایمبسڈر ہوٹل میں جگ ویلفیئر موومنٹ اور ہیلتھ ایج انٹرنیشنل کے زیر اہتمام سینئر سٹیزن بل کے موضوع پر صوبائی مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

بیگم ذکیہ شاہنواز نے کہا کہ بزرگوں کی تعداد معاشرے میں تیزی سے بڑھ رہی ہے یہ صورتحال ایک طرف خوش کن اور دوسری طرف پریشان کن بھی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت دیگر ترقی پذیر ممالک اپنے لئے ایک چیلنج سمجھ کر عمر رسیدہ افراد کی فلاح و بہبود کے لئے متحد ہو کر اقدامات کر رہے ہیں ۔کئی ممالک میں بڑھتی ہوئی عمروں کے حوالے سے قوانین بنانے کے ساتھ آئندہ دس سال کی حکمت عملی بھی مرتب کر لی گئی ہے ۔بزرگوں کے لئے پنشن کا اجراء بھی سو سے زیادہ ممالک میں عمل میں لایا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں