پاکستان کی ترقی اور دہشتگردی دونوں ایک ساتھ نہیں چل سکتے ، قوم کو ہر طرح کے حالات کیلئے تیار رہنا چاہیے ‘ حمزہ شہباز شریف ،پاکستانی بڑی جراتمند قوم ہے جب یہ کچھ کرنے کا ٹھان تو اسے کر گزرتی ہے ، روز روز مرنے سے بہتر ہے کہ کوئی مضبوط فیصلہ کریں ، رکن قومی اسمبلی
ہفتہ 22 فروری 2014 20:40
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 فروری ۔2014ء) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی اور دہشتگردی دونوں ایک ساتھ نہیں چل سکتے ، قوم کو ہر طرح کے حالات کیلئے تیار رہنا چاہیے اور پاکستانی بڑی جراتمند قوم ہے جب یہ کچھ کرنے کا ٹھان تو اسے کر گزرتی ہے ، روز روز مرنے سے بہتر ہے کہ کوئی مضبوط فیصلہ کریں ، حکومت نے تمام تر تحفظات کے باوجود امن کیلئے مذاکرات کا راستہ اپنایا جو مذاکرات کرنا چاہیں گے ان سے مذاکرات ہونگے لیکن دہشتگردی کرنے والوں سے انہی کی زبان میں بات ہو گی ۔
ہفتہ کے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ دہشتگردی کسی ایک شخص کا مسئلہ نہیں بلکہ یہ پوری قوم کا مسئلہ ہے ،جائیں ذرا ان سے پوچھیں جن کے پیارے شہید ہو گئے ، ان بہنوں سے پوچھیں جن کے بچے یتیم ہو گئے او رانکے آنسو نہیں رکتے ، جب ہم اسے اپنا درد سمجھیں گے اور محسوس کریں گے تو سب کو ایک پیج پر آنا چاہیے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہم نے تمام تر تحفظات کے باوجود نیک نیتی سے مذاکرات کا معاملہ اس لئے شروع کیا تاکہ جن لوگوں کے ذہنوں میں کنفیوژن ہے وہ بھی دیکھ لیں کہ اس طرف سے مثبت رد عمل آتا بھی ہے کہ نہیں ۔
اگریہ سلسلہ ہوتا تو مذاکرات کا عمل جاری و ساری رہتا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ضمیر بھی تو ہم سے پوچھتا ہے کہ جو شہید ہو کر منوں مٹی تلے چلے جاتے ہیں انکے پیاروں کا کون والی وارث ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ پوری قوم کا معاملہ ہے اور اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہماری رہنمائی فرمائے ۔ یہ بات بھی طے ہے کہ پاکستا ن کی ترقی اور دہشتگردی ایک ساتھ نہیں چل سکتے ۔ مذاکرات ہوں یا کوئی آپشن ہمیں ملک میں امن قائم کرنا ہے اور تبھی پاکستان ترقی کرے گا۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اللہ نہ کرے کوئی ایسا معاملہ ہو لیکن پوری قوم کو ہر طرح کے حالات کے لئے تیار رہنا چاہیے ۔ قوم کا ایک بڑا مقصد ہوتا ہے اور جب اسے لیکر چلیں گے تو ہم چیلنجز کا سامنا کریں گے اور پاکستانی ایک ایسی جراتمند قوم ہے جو کچھ کرنے کا ٹھان لے تو اسے کر گزرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کچھ پانے کے لئے کچھ کھونا پڑتا ہے ، روز روز مرنے سے بہتر ہے کہ ایک مرتبہ مضبوطی سے فیصلہ کریں اور قوم کو امن کا تحفہ دیں ۔ وزیر اعظم نواز شریف کا یہ ماننا ہے کہ مذاکرات کریں یا کوئی اور آپشن استعمال کریں اس ملک کو امن دیں گے۔ انہوں نے مذاکرات کے لئے اصرار کرنے والی جماعتوں کے حوالے سے کہا کہ اس بارے انہی سے پوچھا جائے لیکن میں سمجھتا ہوں کہ جو بات کرنا چاہیں گے ان سے بات کریں گے لیکن جنہوں نے ملک کے بچوں کو شہید کرنے کا ٹھان لیا ہے ان سے دوسرے طریقے سے نمٹا جائے گا ۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
چوہدری شافع سے چینی قونصل جنرل کی ملاقات،ٹیکنیکل ایجوکیشن ودیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
حاجی عزیز الرحمن چن کی رہائش گاہ پر وویمن ونگ کی مرکزی صدر فریال تالپور کی 66ویں سالگرہ کی تقریب
پیسی ورکرز اور ان کے اہل خانہ کو مالی مراعات کی فراہمی میں سرگرم عمل ہے،نادیہ ثاقب
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چوتھے ٹی ٹونٹی میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دیدی
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
جناح ہائوس پر حملے وجلا ئوگھیرا ئو کے مقدمہ میں عدم پیشی پر طیبہ راجہ کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
لاہور ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو ملک سے باہر جانے کی اجازت دیدی
لاہور ، جلائو گھیرائو کے مقدمات میں تحریک انصاف کے رہنمائوں سمیت دیگرملزمان فرد جرم عائد کرنے کیلئے ..
سیکرٹری زراعت پنجاب سے رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات، چاول کی برآمد کا ہدف5 ارب ڈالر ..
نوعمر خواتین قیدیوں کی الگ جیلیں و بحالی مراکز بنانے کیلئے فریقین کے وکلاء دلائل کیلئے طلب
لاہور ماسٹر پلان مقدمہ میں قیصرہ الہی ودیگر کی عبوری ضمانتیں خارج کرانے کی درخواست پر جواب طلب
نوازشریف کی ہدایت پر ن لیگ پنجاب کا (آج) ہنگامی اجلاس طلب
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت