طالبان ملک پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں ،عمران خان اور منور حسن کہتے ہیں انہیں کچھ نہ کہا جائے ‘ عاصمہ جہانگیر

ہفتہ 22 فروری 2014 19:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 فروری ۔2014ء) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی سابق صدر عاصمہ جہانگیر نے کہا ہے کہ طالبان ہمارے بچے اغواء کرتے ہیں اور ملک پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں جبکہ عمران خان اور منور حسن کہتے ہیں کہ طالبان کو کچھ نہ کہا جائے ، جماعت اسلامی اور تحریک انصاف والے اپنے بچوں کو وہاں بھیجیں ،موجودہ حالات انتہائی نازک ہیں جس میں سب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔

(جاری ہے)

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عاصمہ جہانگیر نے کہا کہ شہریوں کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے ، ریاست کا فرض ہے کہ شہریوں کو جان و مال کا تحفظ یقینی بنائے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان ہمارے بچے اغواء کرتے ہیں اور ملک پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں جبکہ عمران خان اور منورحسن کہتے ہیں کہ طالبان کو کچھ نہ کہا جائے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں