پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے پارٹنر سکولوں کی تربیتی ورکشاپ

جمعہ 21 فروری 2014 17:04

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21فروری 2014ء) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی ایجوکیشن وؤچر سکیم میں توسیع کے گیارویں مرحلے میں پارٹنرشپ کرنے والے سکولوں کا تعارفی سیشن رضا ہال ملتان میں منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

تقریب میں راجن پور، ڈیرہ غازی خان اور مظفر گڑھ کے اضلاع میں پارٹنرشپ کرنے والے ایک سو14سکولوں کے مالکان و اساتذہ نے شرکت کی ۔ اس موقع پر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ریجنل ڈائریکٹر شفیق احمد اور ڈائریکٹر (ایجوکیشن وؤچر سکیم) ملیحہ بتول نے شرکاء کو مستحق بچوں کی مفت تعلیم کے منصوبے کے مختلف خدو خال سے آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں