ہائیکورٹ نے کرکٹر عمراکمل کو ڈرائیونگ لائسنس کی منسوخی کیلئے سی ٹی او کے بھجوائے گئے نوٹسز معطل کر دئیے

جمعہ 21 فروری 2014 15:05

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21فروری 2014ء) لاہور ہائیکورٹ نے کرکٹر عمراکمل کو ڈرائیونگ لائسنس کی منسوخی کے لئے بھجوائے گئے نوٹسز کو معطل کرتے ہوئے سی ٹی او لاہور سے جواب طلب کر لیا ۔ جمعہ کے روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہزادہ ملک نے کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

کرکٹر عمر اکمل کی طرف سے سی ٹی او لاہور کی جانب سے بھجوائے گئے ڈرائیونگ لائسنس منسوخی کے شو کاز نوٹسز کو چیلنج کرتے ہوئے موقف اپنایا گیا کہ ان کا ٹریفک وارڈ ن سے باہمی جھگڑا ہوا ، روزانہ بہت سے لوگوں کے چالان ہوتے ہیں لیکن ان کے ڈرائیونگ لائسنس منسوخ نہیں کیے جاتے ۔

ٹریفک پولیس نے اس جھگڑے کو ذاتی انا کا مسئلہ بنا لیا ہے ۔ جس پر معزز عدالت نے سی ٹی او کی طرف سے بھجوائے گئے نوٹسز کو معطل کرتے ہوئے سماعت 13مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے سی ٹی او سے جواب طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں