لاہوراورراولپنڈی سمیت پنجاب کے20 اضلاع میں دہشتگردی کاخطرہ، سیکیورٹی ہائی الرٹ

جمعہ 21 فروری 2014 12:01

لاہوراورراولپنڈی سمیت پنجاب کے20 اضلاع میں دہشتگردی کاخطرہ، سیکیورٹی ہائی الرٹ

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21فروری 2014ء) پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں کی شمالی وزیرستان میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری کے بعد لاہور اور راولپنڈی سمیت پنجاب کے 20 اضلاع میں دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔شمالی وزیرستان میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری کے بعد حساس اداروں نے لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، جھنگ اور ڈی جی خان سمیت پنجاب بھر کے 20 اضلاع میں نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر پنجاب حکومت کو سیکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

حساس اداروں نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ نماز جمعہ کے موقع پر مساجد اور امام بارگاہوں کی سیکیورٹی ہائی الرٹ رکھی جائے۔ دوسری جانب پنجاب حکومت نے حساس اداروں کی رپورٹ کے بعد پنجاب بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے پولیس اور ایلیٹ فورس کی اضافی نفری طلب کر لی ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں کی شمالی وزیرستان اور خیبر ایجنسی میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری سے غیر ملکیوں سمیت 38 شر پسندوں کی ہلاکت کے بعد کالعدم تحریک طالبان مہمند ایجنسی کے امیر عمر خالد خراسانی کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ ہر عمل کا در عمل ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں