دعوے سے کہتا ہوں ریلوے میں کوئی میگا کرپشن نہیں‘ خواجہ سعد رفیق،ٹرینوں کی بروقت آمدو رفت یقینی بنانے کیلئے 400انجن درکار ہیں ،2سے اڑھائی سال میں ملک بھر میں جدید ریلوے سگنل نصب کر دئیے جائینگے، وفاق وزیر ریلوے

جمعرات 20 فروری 2014 21:56

دعوے سے کہتا ہوں ریلوے میں کوئی میگا کرپشن نہیں‘ خواجہ سعد رفیق،ٹرینوں کی بروقت آمدو رفت یقینی بنانے کیلئے 400انجن درکار ہیں ،2سے اڑھائی سال میں ملک بھر میں جدید ریلوے سگنل نصب کر دئیے جائینگے، وفاق وزیر ریلوے

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 فروری ۔2014ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ٹرینوں کی بروقت آمدو رفت یقینی بنانے کیلئے 400انجن درکار ہیں ،2سے اڑھائی سال میں ملک بھر میں جدید ریلوے سگنل نصب کر دئیے جائینگے۔

(جاری ہے)

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پاکستان ریلوے دنیا سے کئی دہا ئیاں پیچھے ہے ،ٹرینوں کی بروقت آمدو رفت یقینی بنانے کیلئے 400انجن درکار ہیں ، ریلوے نظام میں جدت لانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں جس کے تحت 2سے اڑھائی سال میں ملک بھر میں جدید ریلوے سگنل نصب کر دئیے جائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ دعوے سے کہہ سکتا ہوں کہ اس وقت ریلوے میں کوئی میگا کرپشن نہیں ہے، سکیورٹی بہتر بنانے کیلئے پنجاب اور سندھ پو لیس ہما رے ساتھ مکمل تعاون کرے گی ،بغیر پھاٹک کراسنگ بند کرنے کیلئے ابھی تک صرف حکومت پنجاب نے فنڈز جا ری کیے ہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں