وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے دورہ چین کے تیسرے روز بھی بیجنگ میں انتہائی مصروف دن گزارا،چینی حکام کو نندی پور پاور پراجیکٹ پر متاثر کن بریفنگ، منصوبے کی بربادی اور بحالی کی تفصیل سن کر چینی حکام دنگ رہ گئے
جمعرات 20 فروری 2014 21:56
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 فروری ۔2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے اپنے دورہ چین کے تیسرے روز بھی بیجنگ میں انتہائی مصروف دن گزارا۔ وزیراعلیٰ نے بجلی پیدا کرنے والی مختلف چینی کمپنیوں، مالیاتی اداروں ، ترقیاتی محکموں اور بینکوں کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کیں۔ وزیراعلیٰ نے ایسے ہی ایک اجلاس میں گزشتہ دور حکومت کے دوران نندی پور پاور پراجیکٹ کی بربادی اور موجودہ پنجاب حکومت کی طرف سے قومی اہمیت کے اس منصوبے کی بحالی کی تفصیل بیان کی تو شرکاء اجلاس یہ جان کر دنگ رہ گئے کہ کس طرح اربوں روپے کی لاگت سے شروع کیا جانے والا بجلی کا یہ پلانٹ 3 سال تک بند پڑا رہا اور اب وزیراعلیٰ شہباز شریف کی سربراہی میں اسے کس طرح نئی زندگی دی جا رہی ہے۔
وزیراعلیٰ نے تصویروں کی مدد سے حاضرین کو آگاہ کیا کہ منصوبے پر 80 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے اور انشاء اللہ مئی 2014ء میں نندی پور پاور پراجیکٹ کی پہلی ٹربائن کام شروع کردے گی۔(جاری ہے)
وزیراعلیٰ نے چین کے وزیراعظم کی طرف سے دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے لاہور سے ملتان تک موٹروے کی تعمیر کیلئے تعاون کے اعلان پر وزیراعظم چین کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر چینی وزیراعظم نے وزیراعظم محمد نواز شریف کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ لاہور۔ ملتان موٹروے آپ، وزیراعظم اور پاکستانی قوم کیلئے چین کی جانب سے تحفہ ہے۔
متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
لاہور ہائیکورٹ نے پولیس کو چوہدری پرویز الہی کے حامیوں کو ہراساں کرنے سے روک دیا
لاہورہائیکورٹ، ایم این اے عمر فاروق کے وکیل کی عدم دستیابی کے باعث سماعت 28 مئی تک ملتوی
لاہورہائیکورٹ، جلسہ کی اجازت نہ دینے کیخلاف درخواست ڈپٹی کمشنر لاہور کو بھجوا دی گئی
جناح برن اینڈ ری کنسٹرکٹو سرجری سنٹر میں برن پری وینشن واک ،آگاہی سیمینار کا انعقاد
سول سروسزا کیڈمی میں زیر تربیت افسران کا سول سیکرٹریٹ کا مطا لعاتی دورہ
پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے 2گمشدہ بچیوں کو والدین سے ملوادیا
لاہورمیں مضر صحت جوس ،جعلی کولڈ ڈرنک کی ترسیل ناکام بنا دی گئی
نرسنگ کے شعبہ کی بہتری کیلئے اصلاحات لا رہے ہیں،معیار کو بہتر بنانے کیلئے جدید تربیت کو ترجیح دی جائیگی‘خواجہ ..
واپڈا نے منگلا بحالی اور اپ گریڈیشن منصوبے کے ایک اور پیکیج کے لئے کنٹریکٹ ایوارڈ کردیا
محمدنواز شریف کے سمدھی ڈاکٹر مرزا آصف بیگ انتقال کر گئے،مرحوم سپرد خاک
سکھ یاتری کرتار پور،گورو دوارہ روہڑی صاحب اور ایمن آباد میں حاضری کے بعد جمعہ کو لاہور پہنچ گئے
رمضان شوگر ملز ریفرنس کی سماعت ملتوی
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
بلاول بھٹو زرداری کی کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی پر دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت
-
لاہور ہائیکورٹ نے پولیس کو چوہدری پرویز الہی کے حامیوں کو ہراساں کرنے سے روک دیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے بینکنگ محتسب پاکستان سراج الدین عزیز کی ملاقات، ادارے کی سالانہ رپورٹ پیش کی
-
سعودی وزیر خارجہ کے دورہ اسلام آباد کا مقصد دو طرفہ اقتصادی تعاون کو بڑھانے پر بات چیت کو تیز کرنا تھا، ترجمان دفترخارجہ
-
موسمی صورتحال کے پیش نظر ملکی غیر ملکی فضائی آپریشن متاثر ، مسافروں کا تحفظ ہماری ترجیح ہے، ترجمان پی آئی اے
-
اسپیکر نے معطل ارکان کی رکنیت بحال کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے، شیرافضل مروت
-
6 سال بعد پہلی بارپاکستان میں 2023 کے دوران موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
-
صدرسے بینکنگ محتسب پاکستان سراج الدین عزیز کی ملاقات ، سالانہ رپورٹ پیش کی
-
وزیردفاع ودفاعی پیداوارسے ترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل کی ملاقات
-
آرمی چیف سے سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع کی ملاقات، دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال
-
وزیراعظم کی زیر صدارت اسمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس ، مختلف امورپر بریفنگ
-
حکومت اپنی مدت پورے کرے گی ، ہم اس کے ساتھ ہیں ،قمرالزمان کائرہ