لاہور،سٹی ٹریفک پولیس آفیسر نے عمر اکمل کو لائسنس منسوخی کا دوسرا نوٹس بھجوا دیا

جمعرات 20 فروری 2014 19:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 فروری ۔2014ء) سٹی ٹریفک پولیس آفیسر نے کرکٹر عمر اکمل کو لائسنس منسو خی کا دوسر انو ٹس بھجوا دیا ۔چند روز قبل ٹریفک وارڈن سے جھگڑے پر گلبرگ پولیس نے عمر اکمل کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں حوالات میں بند کر دیا تھا ۔

(جاری ہے)

تفتیشی افسر نے عمر اکمل کا لائسنس منسوخ کرنے کیلئے سی ٹی او کو درخواست ارسال کی تھی جسکے بعد سی ٹی او کی طرف سے عمر اکمل کو لائسنس منسوخی کے لئے 13فروری کو نوٹس جاری کیا گیا تھا اور اب دوبار ہ نوٹس کا اجراء کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں