جلد پتہ چل جائیگا بلاول بھٹو زرداری کے پیچھے کون کی قوتیں کار فرما ہیں ‘ میاں عرفان دولتانہ

جمعرات 20 فروری 2014 13:20

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20فروری 2014ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ عمران خان کے تبدیلی کے نعرے نے بھی ان سے وفا نہیں کی اور اب وہی تبدیلی لانے کے لئے بلاول بھٹو آ رہے ہیں جلدہی پتہ چلے گا کہ ان کے پیچھے کونسی قوتیں کارفرما ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب میں مسترد شدہ لوگ پیپلزپارٹی چلار ہے ہیں اور آصف علی زرداری کا فیصلہ یہ پیپلزپارٹی کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا۔

پیپلزپارٹی کوپنجاب حکومت کے بارے میں تنقید کرنے سے پہلے علم ہونا چاہیے کہ دنیا بھر میں پنجاب حکومت کی شفاف پالیسیوں کی تعریف کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے عہدیداران اپنے عہدے کا لحاظ رکھتے ہوئے پنجاب حکومت کے عوامی فلاحی منصوبوں پر تنقید کی بجائے عالمی اداروں کی رپورٹس ملاحظہ کریں جن میں ورلڈ بنک اور ٹرانسپئرنسی انٹرنیشنل نے پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں کی شفافیت کا اعتراف کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں