عام انتخابات کی طرح (ن) لیگ پی پی81سے سے بھی بھرپور کامیاب حاصل کریگی ‘ راشد یعقوب شیخ

جمعرات 20 فروری 2014 13:20

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20فروری 2014ء) پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ راشدہ یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ ضمنی انتخاب میں پی پی81سے مسلم لیگ (ن)کی کامیابی یقینی ہے ،(ن) لیگ عوام کی خدمت کی وجہ سے2013ء کے عام انتخاب میں کامیاب ہوئی۔

(جاری ہے)

پی پی81میں جلسہ سے خطاب کرتے انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت نے صوبے میں سپورٹس کے فروغ کے لئے ریکارڈ فنڈز فراہم کئے ہیں اور نوجوانوں کو کھیل کے مواقع فراہم کرنے کے لئے انٹرنیشنل سپورٹس فیسٹیول کا کامیاب انعقاد کیاہے۔

مسلم لیگ (ن)کے دور میں پنجاب میں ورلڈ ریکارڈ قائم ہورہے ہیں، طالب علموں میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے گئے اور انٹرن شپ پروگرام شروع کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت نے ہر جگہ پنجاب کے عوام کے حقوق کی بات کی اور پیپلزپارٹی جب وفاقی حکومت میں تھی تو شہبازشریف لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے مشترکہ مفادات کونسل میں پنجاب کے مطالبات منوانے میں کامیاب رہے،پنجاب میں زمینوں کا ریکارڈ کمپوٹرائزڈ کرنے کا کام تیزی سے جاری ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں