مصروف شاہراؤں پر واقعہ سکولوں کے باہرپارکنگ اور منظم ٹریفک کیلئے ٹریفک اسکاؤٹس پروگرام دوبارہ شروع

جمعرات 20 فروری 2014 13:19

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20فروری 2014ء) چیف ٹریفک آفیسر لاہور سہیل چوہدری نے کہاکہ اہم اور مصروف شاہراؤں پر واقعہ سکول و کالجز کے باہر پارکنگ کے بہتر انتظامات اور ٹریفک کی مزید بہتر روانی کیلئے سکول و کالجز کی انتظامیہ سے مل کر ٹریفک اسکاؤٹس پروگرام دوبارہ شروع کیا جا رہا ہے، سکول انتظامیہ کیطرف سے پانچ پانچ منتخب طالب علموں کو سٹی ٹریفک ایجوکیشن یو نٹ بنیادی ٹریفک قوانین ، روڈ سیفٹی اور حادثے کیصورت میں فرسٹ ایڈ بارے مفصل بریفنگ دے رہا ہے، ٹریفک اسکاؤٹس ٹریننگ مکمل ہونے کے بعد یہ طلبہ رضاکارانہ طور پراپنے اپنے سکولوں کے باہر صبح سکول ٹائم اور چھٹی کے وقت ٹریفک کو رواں دواں رکھنے میں ٹریفک وارڈنز کی مدد کریں گے ۔

ٹریفک اسکاؤٹس اپنے سکول کے طلبہ کو سڑک پار کروانے اور سکول کے باہر رانگ اور ڈبل پارکنگ ختم کروانے میں مدد کریں گے۔

(جاری ہے)

سہیل چوہدری نے کہاکہ سکول و کالجز کی انتظامیہ سے مل کر ٹریفک اسکاؤٹس پروگرام کو وسیع کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ صبح اور چھٹی کے وقت اہم اور مصروف شاہراؤں پر واقع سکولوں/ کالجوں کے باہر ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کیلئے سٹی ٹریفک پولیس کی اضافی نفری بھی تعینات کی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ ٹریفک مسائل کے خاتمے کیلئے عوامی حلقوں کا تعاون بے حد ضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ اگرکوئی بھی ادارہ ،سکول اور کالج روڈ سیفٹی اینڈ ٹریفک آویرنس لکچر کی سہولت حاصل کرنا چاہتا ہے تو وہ سٹی ٹریفک پولیس ہیلپ لائن0421915اور انچارج ایجوکیشن یونٹ03042222672پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں