لاہور سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان ،ایل ایس ای 25 انڈیکس20.80پوائنٹس کی کمی کے ساتھ4891.50پربندہوا

بدھ 19 فروری 2014 21:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19 فروری ۔2014ء) لاہور سٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روزمندی کا رجحان رہا ۔ایل ایس ای 25 انڈیکس20.80پوائینٹس کی کمی کے ساتھ4891.50پربندہوا ۔ مجموعی طور پر101 کمپنیوں کا کاروبارہوا۔16کمپنیوں کے حصص میں اضافہ،23کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ62کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔ مارکیٹ میں کل23لاکھ91 ہزار400حصص کا کاروبار ہو ا ۔

(جاری ہے)

مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ا ن میں بنک آف پنجاب لمیٹڈ(رائٹ) کے 5 لاکھ 15 ہزار حصص۔بنک آف پنجاب لمیٹڈ کے4 لاکھ52 ہزار حِصص۔ جبکہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کارپوریشن لمیٹڈکے2 لاکھ64ہزار حِصص فروخت ہوئے۔ سب سے زیاد ہ اضافہ مری بریوری کمپنی لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت 17.15روپے بڑھ گئی ۔سب سے زیادہ کمی اینگرو کارپوریشن لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت4.50 روپے کم ہو گئی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں