حکومت انفیکشن کنٹرول کرنے اور میڈیکل ویسٹ مینجمنٹ کے لئے جامع اور مربوط ایکشن پلان مرتب کر رہی ہے‘ خواجہ سلمان رفیق ، میڈیکل کے تمام شعبوں اور پیرامیڈکس کے نصاب میں انفیکشن کنٹرول کے مضمون کو لازمی قرار دینے کیلئے حکمت عملی مرتب کی جا رہی ہے،انفیکشن کنٹرول کرنے میں روزمرہ کی عادات کو تبدیل کر نے کی اشد ضرورت ہے‘ مشیر برائے صحت کا دو روزہ ورکشاپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب
بدھ 19 فروری 2014 21:30
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19 فروری ۔2014ء) مشیر وزیر اعلی پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی طرف سے طے کردہ اہداف کے حصول کے لئے اصلاحات متعارف کرانے کے ساتھ ساتھ انفیکشن کنٹرول کرنے اور میڈیکل ویسٹ مینجمنٹ کے لئے جامع اور مربوط ایکشن پلان مرتب کر رہی ہے،23 سرکاری ہسپتالوں میں انسینریٹرز نصب کئے گئے ہیں جو ہسپتالوں کی ویسٹ کو تلف کر رہے ہیں ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز یہا ں ایک مقامی ہوٹل میں دو روزہ انفیکشن کنٹرول مانیٹرنگ ورکشاپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ورکشاپ کا اہتمام ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب اور انوائرمنٹ اینڈ میڈیکل ویسٹ مینجمنٹ پلان نے مشترکہ طورپرکیا تھا۔(جاری ہے)
ڈویژنل ڈائریکٹرز ہیلتھ سروسز، پروگرام مینجرز، ڈسٹرکٹ لیلتھ آفیسرز اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ز نے تربیتی ورکشاپ میں شرکت کی۔
خواجہ سلمان رفیق نے بتایا کہ میڈیکل کے تمام شعبوں اور پیرامیڈکس کے نصاب میں انفیکشن کنٹرول کے مضمون کو لازمی قرار دینے کے لئے حکمت عملی مرتب کی جا رہی ہے اور انفیکشن کی روک تھام کے لئے نرسز کیلئے ڈپلومہ کورسز شروع کرنے کی تجاویز بھی غور ہیں ۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ حکومت پنجاب صحت کے شعبے میں انفیکشن کو کنٹرول کرنے کو اولین ترجیح دے رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال ویسٹ مینجمنٹ رولز اور انفیکشن کو کنٹرول کرنے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات پر عملدرآمد کرنے میں ہیلتھ مینجرز کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔انہوں نے ہیلتھ مینجرزکی استعداد کار کو بڑھانے کے لئے معروف یونیورسٹیوں کے تعاون سے ریفریشر کورسز کے انعقاد پر زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہاتھوں کو دھونے، سرجیکل آلات کو جراثیم سے پاک، ڈسپوزل سرنجوں کو کاٹ کر ضائع اور ہسپتالوں کی ویسٹ کو طے شدہ طریقہ کار کے مطابق تلف کر کے ہی انفیکشن کے پھیلاؤ کو روکا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انفیکشن کنٹرول کرنے میں روز مرہ کی عادات کو تبدیل کر نے کی اشد ضرورت ہے - انہوں نے کہا کہ عطائی ڈاکٹروں کے خلاف بھ رپور انداز میں مہم جاری ہے ۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
Bٹرین پٹڑی سے اتر گئی، 2مسافر زخمی
ف*کامیاب درخواست گزار کے حج پر نہ جانے پر اخراجات سے 2 لاکھ روپے کٹوتی کا فیصلہ
غ*لیسکو کا تمام سرکلز میں اربوں روپے کی اووربلنگ کے خلاف تحقیقات کرنے کا فیصلہ
_لاہور: نہر سے نامعلوم شخص کی تشدد زدہ نعش برآمد
پولیس نے 13 سالہ ذہنی معذور بچی کو بازیاب کروا لیا
جسٹس(ر)ڈاکٹر منیر احمد مغل علمی و دینی اور عدالتی حلقوں میں مستند حیثیت کی حامل شخصیت تھے، مقررین
ایکسپو سنٹر لاہور میں ایگری کوالیشن2024ء نمائش کا انعقاد، زراعت کی ترقی کیلئے جدید ٹیکنالوجی پر تبادلہ ..
یکم مئی کو منعقد ہونے والی قومی فلسطین کانفرنس امت مسلمہ کی ترجمانی کرے گی، ڈاکٹر عبدالغفور راشد
صوبائی وزیر معدنیات سردار شیر علی خان گورچانی کی زیر صدارت اہم اجلاس،ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا گیا
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا وزیر تعمیرات و مواصلات کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال گجرات کا دورہ
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری