طالبان روزانہ لاشوں کا تحفہ د ے رہے ہیں ،حکومت کے پاس آپریشن کے سوا او ر کوئی چارہ نہیں ‘ منظور وٹو،اگر حکومت کوئی مضبو ط فیصلہ کرے تو مکمل ساتھ دینگے، حکومت قومی مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہے ،بلاول بھٹو مارچ کے وسط میں لاہور کا تاریخی دور ہ کریں گے ، انتظامات کیلئے کمیٹیاں تشکیل دیدی گئی ہیں‘ پریس کانفرنس

بدھ 19 فروری 2014 21:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19 فروری ۔2014ء) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے کہا کہ طالبان روزانہ لاشوں کا تحفہ د ے رہے ہیں ،اب حکومت کے پاس آپریشن کے سوا او ر کوئی چارہ نہیں ،اگر حکومت کوئی مضبو ط فیصلہ کرے تو مکمل ساتھ دیں گے، نجکاری کے نام پر قومی اداروں کی بندر بانٹ نہیں کرنے دینگے ، حکومت قومی مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہے ۔

ان خیالات انہوں نے انہوں نے پنجاب ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر تنویر اشرف کائرہ ، راجہ ریا ض احمد ،امتیاز صفدر وڑائچ ،فاروق سعید، اشرف سوہنا ، چوہدری منظور سمیت دیگر مو جو دتھے۔منظور احمد وٹو نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری مارچ کے وسط میں لاہور کا تاریخی دور ہ کریں گے ، یہ دورہ یا دگارہو گا جس کے انتظامات کیلئے استقبالیہ کمیٹی، پبلسٹی کمیٹی ،فنانس کمیٹی اور ثقافتی کمیٹی تشکیل دی جاچکی ہے، ہم پارٹی کو پھر سے منظم کریں گے اوریو نین کونسل کی سطح پر لے کر جائیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت قومی مسائل کو حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ۔ حکومت نے دہشتگردی کے معاملے کو بالکل بھی سنجیدگی سے نہیں لیا، طالبان روزانہ لاشوں کا تحفہ د ے رہے ہیں ،اب حکومت کے پاس آپریشن کے سوا او ر کوئی چارہ نہیں ،اگر حکومت کوئی مضبو ط فیصلہ کرے تو مکمل ساتھ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے اپنی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے ، آج حا ل یہ ہے کہ گندم بیرون ملک سے درآمد کرنی پڑ رہی ہے، حکومت کو بلدیاتی انتخابات میں اپنی شکست صاف نظر آرہی ہے اور اسکے انعقاد کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہیں ۔

بلدیاتی انتخابات کے لیے مختص کردہ فنڈز اپنے اراکین اسمبلی میں تقسیم کیے جا رہے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے متعلق ایرا ن کے بیان کی مذمت کرتے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں