لاہور میں 8 افراد کے قتل کی ابتدائی رپورٹ مکمل، 7 افراد کی موت تشدد سے ہوئی
بدھ 19 فروری 2014 15:40
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19فروری 2014ء) جوہر ٹاؤن میں 8 افراد کے لرزہ خیز قتل کی ابتدائی رپورٹ سامنے آ گئی جس کے مطابق 7 افراد کی موت سر پر چوٹیں لگنے سے ہوئیں جب کہ ایک شخص کے جسم پر تشدد کے نشانات نہیں ملے۔لاہور کے علاقے جوہرٹاؤن میں ایک ہی خاندان کے قتل کئے گئے 8 افراد کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا، پوسٹ مارٹم کے بعد میتوں کو گوجرانوالہ روانہ کر دیا گیا جہاں ان کی تدفین بعد نماز عصر کی جائے گی۔
ابتدائی رپورٹ کے مطابق ایک مقتول خاتون کے ہاتھ سے بال ملے ہیں، جن کے ڈی این اے ٹیسٹ سے قاتل کے تعین میں مدد ملے گی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 7 افراد کی موت سر پر گہری چوٹیں لگنے سے ہوئی جب کہ آٹھویں شخص نذیر کے جسم پر تشدد کے نشانات نہیں ملے، نذیر کے معدے سے ملنے والے کھانے کے نمونے فرانزک لیبارٹری بھجوا دیئے گئے ہیں۔(جاری ہے)
اسسٹنٹ پروفیسرفرحت سلطانہ کے مطابق جب لاشیں اسپتال پہنچائی گئیں، تو مقتولین کی موت کو کم ازکم 15 گھنٹے گزر چکے تھے۔
مقتولین کے معدوں سے بےہوشی کی دوا ملی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں دل دہلا دینے والے واقعے میں 3 معصوم بچوں، 2 خواتین اور 3 سگے بھائیوں کو قتل کر دیا گیا تھا۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ تمام افراد کو نذیر نامی شخص نے قتل کیا ہے جس نے بعد میں خود بھی خواب آور گولیاں کھا کر خودکشی کرلی۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
جنہوں نے فیصلے کیے اور جنہیں حکومت میں بٹھایا دونوں ہی پھنس گئے ہیں، امیر جماعت اسلامی
صوبہ پنجاب سے قومی اسمبلی کی دومخصوص نشستوں کا شیڈول جاری
حلقہ این اے 148 ملتان اور پی پی 269مظفر گڑھ میں ضمنی انتخابات کی سرگرمیاں جاری
طارق محمود کسٹم انٹیلی جنس کے کنوینر مقرر
پنجاب کے ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولوں میں لائبریریز نہ ہونے کا انکشاف
جناح ہائوس جلائو گھیرائو مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما طیبہ راجہ کے وارنٹ گرفتاری جاری
ن) لیگ کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
فارم 48،47اور49جاری ہونے کے بعد ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم نہیں دیا جا سکتا‘ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ ..
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
پاکستان اور بھارت ہمسائے ہیں ،بہت سے معاملات ہیں جن کی بنیاد پر آگے بڑھا جا سکتا ہے ‘ ملک احمد خان
لاہور پولیس پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ میچوں کے جامع سیکورٹی پلان پرعمل پیرا ہے،سی سی پی او
ریل کاپ نے 66 مزدوروں کو جبری نوکری سے نکال دیا
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
سرگودھا کے قصبہ بھلوال شہر سے 25 سالہ دوشیزہ کو اغواء کر کے گلے میں دوپٹہ ڈال کر قتل کر دیا گیا
-
خیبرپختونخوا ہ حکومت کا صحت کارڈ کی مد میں ڈاکٹرز کو موصول رقم پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ
-
چیچہ وطنی کے علاقہ اقبالنگر میں خاوند نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی کو قتل کردیا
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
رانا ثنا اللہ ڈیل کا مشورہ نہ دیں، پی ٹی آئی ڈیل نہیں کریگی‘ڈاکٹر یاسمین راشد
-
مفت دوائیں گھرپہنچانے کا منصوبہ،دیہاتوں کے مریض سہولت سے فائد ہ نہیں اٹھاسکیں گے
-
لاہور ہائیکورٹ نے حماد اظہر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی