آغا طالش کی 16ویں برسی منائی گئی

بدھ 19 فروری 2014 14:19

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19فروری 2014ء) پاکستانی فلم انڈسٹری کے لیجنڈ ادا کار آغا طالش کی 16ویں برسی بدھ کے روز منائی گئی ۔ آغا طالش کا اصل نام آغا علی عباس قز لباش اوران کا آبائی وطن مشرقی پنجاب بھارت کا شہر لدھیانہ تھا۔ تقسیم ہند سے قبل ہی انہیں فلموں میں کام کرنے کا شوق ممبئی لے گیا۔ان کی پہلی فلم ”سرائے کے باہر“تھی جس کے مصنف کرشن چند تھے۔

آغا طالش نے تقسیم ہند کے بعد پہلے پشاور اور پھر لاہور میں سکونت اختیار کر لی۔وہ پشاور ریڈیو سے بھی منسلک رہے ۔لاہور میں ان کی پہلی پنجابی فلم ”نتھ “تھی ۔

(جاری ہے)

مرحوم نے 40برس سے زائد فلم انڈسٹری میں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ۔ان کی یاد گار فلموں میں فرنگی، شہید، نیند، زرق، عجب خاں، لاکھوں میں ایک، بہاریں پھر بھی آئیں گی،کٹہرا، تیرے عشق نچایا، امراؤ جان ادا، جبرو سمیت بے شمار شامل ہیں جبکہ انہوں نے مجموعی طور پر 400سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ۔

وہ زندگی کے آخری ایام میں سانس کی تکلیف اور جگر کے عارضہ میں مبتلا ہونے کے باعث 19فروری 1998ء کو لاہور میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔ آغا طالش کی برسی کے موقع پر الیکٹرانک میڈیا نے خصوصی پروگرام نشرکئے جبکہ پرنٹ میڈیامیں بھی خاص مضامین کی اشاعت کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں