حکومت بھارت سے تجارت کیلئے قومی صنعت کو تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے، گیس کی سپلائی روک دینے سے ملکی صنعت دم توڑ دیگی‘ سید منور حسن ،بھارت کیساتھ تجارت کا پاکستان کو ہمیشہ نقصان ہوا ہے ، دریاؤں پر بند باندھ کر بھارت نے ہماری زراعت کو پہلے ہی تباہ کر دیا ہے،صنعتوں کی بندش سے مہنگائی نے اگلے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں ،دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل ہو چکا ہے‘ امیر جماعت اسلامی

منگل 18 فروری 2014 19:40

حکومت بھارت سے تجارت کیلئے قومی صنعت کو تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے، گیس کی سپلائی روک دینے سے ملکی صنعت دم توڑ دیگی‘ سید منور حسن ،بھارت کیساتھ تجارت کا پاکستان کو ہمیشہ نقصان ہوا ہے ، دریاؤں پر بند باندھ کر بھارت نے ہماری زراعت کو پہلے ہی تباہ کر دیا ہے،صنعتوں کی بندش سے مہنگائی نے اگلے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں ،دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل ہو چکا ہے‘ امیر جماعت اسلامی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18 فروری ۔2014ء) امیر جماعت اسلامی سیدمنورحسن نے حکومت کی طرف پنجاب کی صنعتوں کو بجلی اور گیس کی سپلائی روک دینے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت بھارت سے تجارت کے لیے قومی صنعت کو تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے، گیس کی سپلائی روک دینے سے ملکی صنعت ،جو پہلے ہی بجلی بحران اور بدترین لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے آخری سانس لے رہی ، حکومتی اقدامات سے دم توڑ دے گی ، حکومت کی بھارت نوازی اور دوستی کی وجہ سے ملک و قوم کو ناقابل تلاقی نقصان اٹھانا پڑرہا ہے ،بھارت کے ساتھ تجارت کا پاکستان کو ہمیشہ نقصان اور بھارت کو فائدہ ہی ہوا ہے ، پاکستانی دریاؤں پر بند باندھ کر بھارت نے ہماری زراعت کو پہلے ہی تباہ کر دیا ہے اب تجارت کے نام پر بھارتی مصنوعات کو ملکی منڈیوں تک رسائی دے کر قومی صنعت کا گلا دبانے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے ، بھارت سے بجلی اور گیس حاصل کرنے کے لیے ملک میں توانائی کا مصنوعی بحران پیدا کیا جارہاہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں سیدمنورحسن نے کہاکہ حکومتی پالیسیوں سے سینکڑوں فیکٹریاں اور کارخانے بند ہو چکے ہیں جس سے لاکھوں مزدور بے روزگار ہو کر حکومت کو بد دعائیں دے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ حکمرانوں نے اپنے منشور میں روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے اور قومی صنعت کو فروغ دینے کے بلند و بانگ دعوے کیے تھے ،لیکن اقتدار میں آ کر حکمران اپنے تما م وعدے اور دعوے بھول چکے ہیں ۔

صنعتوں کی بندش سے مہنگائی نے اگلے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں ۔ عام آدمی کے لیے دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل ہو چکا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ حکومتی رویے سے ظاہر ہوتاہے کہ وہ بھارت کو سر پر بٹھانے اور امریکی احکامات کی تکمیل کے لیے پاکستان کو ہاتھ پاؤں باندھ کر بھارت کے آگے پھینکنے کے منصوبہ پر عمل پیرا ہے۔افغانستان میں ذلت آمیز شکست کے بعد امریکہ خطے سے خالی ہاتھ لوٹنے کی بجائے کشمیر پر نظریں جمائے ہوئے ہے ۔ پاکستان کو بھارت کا دست نگر بنا کر وہ کشمیر سے دستبردار کروانے کے ایجنڈے پر عمل کراناچاہتا ہے ۔ سیدمنورحسن نے کہاکہ اگر امریکہ اپنے مکروہ عزائم میں کامیاب ہو گیا تو پاکستان ہمیشہ کے لیے بھارت کا محتاج ہو جائے گا اور اس کی اپنی کوئی حیثیت نہیں رہے گی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں