بھارت میں پاکستانی گلوکاروں کیساتھ ناروا سلوک پر معافی مانگتاہوں ،حکومت بھی معافی مانگے ‘ ہنس راج ہنس

منگل 18 فروری 2014 16:31

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18فروری 2014ء ) معروف گلوکار ہنس راج ہنس نے کہا کہ بھارت میں پاکستانی گلوکاروں کے ساتھ ناروا سلوک پر معافی مانگتاہوں اور بھارتی حکومت کو بھی اس واقعہ پر معافی مانگنی چاہیے، دونو ں ممالک کے مابین کھلاڑیوں اور ثقافتی وفود کا تبادلہ ہونا چاہیے اور پر وڈیو سرز کو مشترکہ فلمیں بنا نی چاہئیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز عجائب گھر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پرصوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و ثقافت رانا ارشد اور رکن پنجاب اسمبلی سردار ہمیش سنگھ بھی ان کے ہمر اہ تھے ۔ ہنس راج ہنس نے کہا کہ ایک سردار کا رکن اسمبلی بننا اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان اقلیت اور اکثریت کے مساوی حقوق پر یقین رکھتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھا رت میں پاکستانی گلوکاروں کے ساتھ نا روا سلوک کی معافی مانگتاہوں اور اس پر شرمندہ ہو ں ، بھا رت کو بھی اس واقعہ پر معافی مانگنی چاہیے، مہمانوں کی عزت اور احترام دونوں ممالک میں قائم رہنا چاہیے ،دونوں ممالک کے مابین کھلاڑیوں اور ثقافتی وفود کا تبادلہ ہونا چاہیے ، پر وڈیو سرز کومشترکہ فلمیں بنانی چاہئیں تاکہ ان میں فاصلے کم ہوں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں طرف بہت سے ایسے لو گ ہیں جو ایک دوسر ے کو ملنے کیلئے ترستے ہیں ، اس کیلئے دونوں ممالک کی قیا دت کو سوچنا چاہیے، لاہور موسیقاروں او ررستموں کی نگری ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھے سیاست کی سمجھ نہیں آتی البتہ ُسر اور لے سے کھیلناجانتا ہوں ، اس موقع پر ہنس راج ہنس کو عجائب گھر کا خصوصی دورہ کر وایا گیا اور انہیں تاریخی اشیاء بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔

پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و ثقافت رانا محمد ارشد نے کہا کہ پاکستان اور بھا رت کو برابری کی سطح پر تعلقات کو بہتر کرنا چاہیے۔ دونوں ممالک تمام مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرکے ہی آگے بڑھ سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم دوطرفہ ثقافت کی ترقی چاہتے ہیں ،ہنس راج ہنس امن کی آشا کو فروغ دینا چاہتے ہیں اور انکا کردار قابل تعریف ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں