سٹی ٹریفک پولیس اورسٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کاتجاوزات کیخلاف آج گرینڈ آپریشن شروع کریگی

منگل 18 فروری 2014 13:33

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18فروری 2014ء) چیف ٹریفک آفیسرلاہور سہیل چوہدری نے کہاکہ سٹی ٹریفک پولیس اور سٹی دسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور شہربھر میں ٹریفک کی مزید بہتر روانی اور شہریوں کی سہولت کیلئے تجاوزات،ناجائز پارکنگ اسٹینڈز،فٹ پاتھوں پر قبضہ کرنیو الوں اورخوانچہ فروشوں سمیت ٹریفک کے بہاو میں رکاوٹ کاباعث بننے والی وجوہات کو دور کر نے کیلئے آج ( بدھ ) سے گرینڈ آپریشن شروع کرے گی۔

تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن میں ایس پی ٹریفک ہیڈکوارٹر چوہدری محمد اظہر گجر کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے۔انہوں نے تمام ڈی ایس پیز اور سیکٹر انچارجز کو ہدایت کی کہ وہ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی تشکیل کردہ انٹی انکروچمنٹ ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔سہیل چوہدری نے کہاکہ تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران مزاحمت کرنے والوں کیخلاف مقدمات بھی درج کروائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ سٹی ٹریفک پولیس نے گذشتہ سال ماہ دسمبر میں سٹی اور صدر ڈویژن میں دکانوں کے سامنے ناجائز پارکنگ اسٹینڈز،تجاوزات،ریڑھیاں /ٹھیلے اور فٹ پاتھ پر سامان رکھنے پرسینکڑوں دکانداروں کو وارننگ نوٹس بھی جاری کئے جبکہ مزاحمت پر متعدد افراد کیخلاف مقدمات بھی درج کروائے جا چکے ہیں۔ سہیل چوہدری نے کہاکہ ٹریفک میں رکاوٹ کی بڑی وجہ تجاوزات اور ناجائز پارکنگ اسٹینڈز ہیں لہذا تجاوزات،ٹریفک بہاو میں رکاوٹ/،خلل ڈالنے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں